’’ شہزادوں جیسی آن بان والا کیپٹن وطن پر قربان ہوگیا‘‘ شہید فوجی کی ماں کے قلم سے نکلنے والی وہ خاص تحریرجسے حساس دل لوگ نہیں پڑھ سکیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 21, 2018 | 11:21 صبح
لاہور(مہرماہ رپورٹ): ستمبر2014کیا شروع ہوا کہ نئے سرے سے یادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ویسے یہ مہینہ سب پاکستانی کیسے بھول سکتے ہیں؟ اسی ماہ میں ڈیفنس ڈے منایا جاتا ہے۔ میرے پیارے بیٹے کا جوش و خروش بھی ستمبر میں بڑھ جاتا تھا جس کا وہ اظہار بھی کیا کرتا تھا۔ اسی طرح اس نے ستمبر2012 میں ہی فیس بک پر پروفائل فوٹو تبدیل کی اور ایک شہید کا جنازہ تھا ،والی وہ یادگار فوٹو لگائی۔ شرجیل شہید کے ایک دوست نے کمنٹ کیا کہ جب تم شہید ہوگے تو یہ شہید کے جنازے والی فوٹو کام آئے گ
ی اور پھر ایسے ہی ہوا’’ میرا لختِ جگر‘ شہزادوں جیسی آن بان رکھنے والا 20 ستمبر2012 کو بروزِ جمعرات شہید ہوگیا اور بڑی شان سے جمعۃ المبارک کو آرمی قبرستان میں نمازِ جنازہ کے بعد ہمیشہ کے لئے ہماری آنکھوں سے تو اوجھل ہوگیا مگر دلوں میں اسی طرح آباد ہے جیسے ایک شہید کو ہونا چاہئے ، میرا بیٹا جمعہ کے دن ہی پیدا ہوا اور جمعہ کے دن ہی اس دنیا سے چلا گیا۔