بریکنگ نیوز! آرمی چیف کا طوفانی دورہ۔۔۔اہم ترین محاذ پر جا پہنچے

2019 ,اگست 30



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، قوم نے کشمیریوں کیساتھ بھرپورانداز میں اظہار یکجہتی کیا، قوم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دنیا کے لیے پیغام ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کورہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ کشمیر آور کے ذریعے آج دنیا کو بھرپور پیغام دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم نے کشمیریوں بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپورانداز میں اظہار یکجہتی کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دنیا کے لیے پیغام ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم نے آج جس طرح کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس پر مجھے فخر ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو فاشسٹ مودی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کا سامنا ہے۔ قوم نے کشمیریوں کو باور کرایا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ آر ایس ایس کے نازی نظریے سے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کو بھی خطرہ ہے۔ قوم نے دنیا کو بھارت میں آر ایس ایس کے نازی نظریے سے بھی آگاہ کیا۔ کشمیریوں پر فسطائی مودی حکومت مسلط ہے۔ فاشسٹ مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کرفیوکے خاتمے کیلئے عالمی دنیا کو کردارادا کرنا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ علاوہ ازین آج وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر پوراپاکستان یکزبان ہو کر کشمیر سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے میدان میں آگیا اور دنیا کو یہ باور کروا دیا کہ پاکستان، پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں کے ساتھ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، ہم اس اپنے آ سے الگ نہیں کر سکتے ۔

متعلقہ خبریں