نسوانی حسن میں اضافے کے لیے خاتون کی پلاسٹک سرجری نے اس کی زندگی بچا لی۔ لیکن کیسے؟؟ جانئے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 24, 2020 | 17:46 شام

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ایک خاتون نے حسن میں اضافے کے لیے اپنی چھاتیوں کی پلاسٹک سرجری کروائی اور اس بریسٹ امپلانٹ نے ایسے طریقے سے اس کی زندگی بچا لی کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ خاتون کینیڈین شہر ٹورنٹو کی رہائشی تھی۔ کچھ عرصہ پہلے اسے نے بریسٹ امپلانٹ کروایاتھا اور گزشتہ دنوں کسی نے اس پر گولی چلا دی۔ گولی سیدھی اس کی ایک چھاتی پر آ کر لگی اور امپلانٹ کے لی

ے اس کی چھاتی میں جو دھاتی خول داخل کیا گیا تھا اس نے گولی کا راستہ روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق گولی اس خول سے ٹکرا کر مڑ گئی اور اس 30سالہ خاتون کے جسم میں گھسنے کی بجائے ایک طرف کو نکل گئی۔ خاتون کو گولی کا احساس اس وقت ہوا جب اسے گولی لگنے کی جگہ پر جلن اور تکلیف محسوس ہوئی۔ جب اس نے دیکھا تو وہاں سے خون بہہ رہا تھا۔ اسے فوری طور پر مک لین کلینک پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر جیان کارلو مک ایونیو نے اس کی سرجری کی۔ ڈاکٹر جیان کا کہنا تھا کہ ”گولی لگنے سے خاتون کی چھاتی میں موجود دھاتی خول جسم کے اندر ہی مڑ چکا تھا اور اسے کافی نقصان پہنچا تھا۔ “ ڈاکٹر جیان کا کہنا تھا کہ ”مجھے اب تک یقین نہیں ہو رہا کہ بریسٹ امپلانٹ کی وجہ سے خاتون گولی سے بچ گئی۔ طبی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ اگر گولی خول سے لگ کر نہ مڑتی اور خاتون کی چھاتی میں داخل ہو جاتی تو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی۔“واضح رہے کہ یہ اندھی گولی تھی، پولیس اب تک گولی چلانے والے شخص کا سراغ نہیں لگا سکی۔