چالیس سال سے بڑی عمر کے لوگ اگر باپ بن جائیں تو۔۔۔۔۔۔۔ سائنس نے ایسی بات بتا دی کہ لوگ پریشان ہو گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 04, 2017 | 20:52 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)عام تاثر پایا جاتا ہے کہ زیادہ عمر کے مردوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے طبی مسائل سے دوچار رہتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے بھی اس پر مہرتصدیق ثبت کر دی ہے لیکن ساتھ ہی اس کا ایک حیران کن فائدہ بھی بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”40سال سے زائد عمر میں جو مرد باپ بنیں ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ایسے بچے دوسروں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔“اس ت

حقیق میں سائنسدانوں نے 12سال کی عمر کے 15ہزار بچوں پرتجربات کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کے رکن، برطانوی تھنک ٹینک ’دی فادرہڈ انسٹیٹیوٹ‘ کے ترجمان اور ہیلتھ اینڈ سوشل پالیسی کے ماہر جرمی ڈیویس کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ زیادہ عمر کے مردوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے مالی اعتبار سے زیادہ محفوظ، فیصلہ سازی میں یکتا، جذباتی اعتبار سے متوازن اور ذہین ہوتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی ایسے بچوں کے خود فکری کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں کینسر لاحق ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ “ سائنسدانوں کی ایسی تحقیق نے لوگوں کے پاؤں تلے سے زمین نکال دی۔۔۔