یہ کوئی معمولی لڑکی نہیں ہے بلکہ 8مردوں کے ساتھ یہ شرمناک کام کر کے فرار ہو گئی “ تھائی لینڈ کی پوری پولیس اس لڑکی کو تلاش کرنے میں لگ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع ستمبر 08, 2017 | 20:01 شام

تھائی لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ پولیس کو ایک مفرور دلہن کی تلاش ہے جو دو سال میں کم ازکم 8 مردوں سے شادی کرنے کے بعد ان کے اہلِ خانہ سے جہیز کے نام پر رقم لے کر غائب ہو چکی ہے۔ اس خاتون نے سوشل میڈیا پر معاملات آگے بڑھائے اور لٹنے والے مردوں سے شادی کی۔ اس32 سالہ بھگوڑی دلہن کا نام جاریا پورن نامون بویائی ہے اور اب پولیس نے اسے فراڈی خاتون قرار دے کر اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایک کے بعد ایک 8 مرد اس کے خلاف رپورٹ درج کرا چکے ہیں۔ سب سے پہلے پراسان تیام یم نے اس خاتون کے خلاف رپورٹ
درج کرائی۔ انہوں نے فیس بک پوسٹ پر اس خاتون سے خبردار کرنے اور دور رہنے والی ایک پوسٹ دیکھی اور پولیس کو بتایا کہ دو سال قبل ان کی شادی نامون سے ہوئی تھی جو اگلے دن چھ ہزار ڈالر یعنی چھ لاکھ روپے لے کر ایسی گئی کہ اب تک واپس نہیں آئی۔
پراسان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی سابقہ بیوی نے اسے فروری 2015 کو فیس بک پر دوست بنایا اور اس کے کچھ ماہ بعد پراچوپ خیری خان صوبے میں ان کی شاندار شادی ہوئی۔ چار روز بعد اس نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے پاس جا رہی ہے لیکن وہ واپس نہ آئی اور نامون کی ایک مبینہ بھتیجی نے فون کر کے بتایا کہ اب وہ اپنی بیگم کو بھول جائے۔
اس کے بعد ایک اور شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلسل دلہن بننے اور لوٹنے والی خاتون نے اس سال فروری میں فیس بک پر ان سے دوستی کی اور شادی سے پہلے بینک اکاو¿نٹ میں 15 ہزارڈالر جمع کرنے کو کہا۔ رقم جمع ہونے پر خاتون نے کہا کہ ابھی شادی کا بہتر موقع نہیں لیکن اس کے بعد وہ غائب ہو گئی۔