ملک بھر میں اس وقت کتنے بچے بچیاں قید ہیں؟ اور کیا ان سے متعلق قوانین پر عملدرآمد ہورہا  ہے؟ جانئے اس خبر میں

2019 ,ستمبر 17



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) ملک بھر میں اسطرح کے کئی بچے، بچیان موجود ہے جو ڈپریشن، ناساز حالات اور ذہنی کمتری کا شکار ہونے کی وجہ سے اپنی کم عمری میں ہی کئی قسم کے مختلف جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیں۔ اس وقت ہمارے ملک بھر کی جیلوں میں 1034 بچے بچیاں مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے قید ہیں جن میں 1034 میں سے 21 بچیان شامل ہیں۔
تفصیلات کیمطابق ان بچوں میں سے 155 بچے سزا یافتہ ہیں تاہم کوئی بچی سزا یافتہ نہیں ہے، چاروں صوبوں میں قید 16کم عمر بچے ایسے بھی ہیں جن کے مقدمات کا چالان پیش نہ ہونے کی وجہ سے ٹرائل رکا ہوا ہے۔ اور ہمارے ملک میں اس وقت بچوں کیلئے الگ جیلیں نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کی وجہ سے بچوں کو ایک ہی بیرک میں بڑے مجرموں کیساتھ ہی رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ بعد میں سنگین قسم کے جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیں۔ ہمارے ملک میں کم عمر قیدی بچوں کیلئے قوانین تو موجود ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہے۔ تاہم قوانین پر عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے،  حکوتِ پاکستان کو چاہیے کہ بچوں کی بڑھتی ہوئی عدم برداشت جو کہ جرائم کی وجوہات میں سے ہے اسکے خاتمے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔

متعلقہ خبریں