وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ کون ہے اور کابینہ اراکین کی تعداد کتنی ہے؟ جانئے اس خبر میں

2020 ,اپریل 12



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کے کابینہ اراکین کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے جو بڑھ کر اب 48 تک پہنچ گئی ہے۔ وزیراعظم کی کابینہ میں وزراء کی تعداد 25 جبکہ غیر منتخب شدہ ارکان کی تعداد 18 ہے۔ ان میں وزیرِ مملکت کی تعداد 4 ہے جبکہ وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں وزیراعظم عمران خان نے 14 معاون خصوصی رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے پانچوں مشیر اور 13 معاون خصوصی غیر منتخب ہیں۔ کابینہ میں شامل دو معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور شہزاد ارباب کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔ واضح رہے کہ شہزاد ارباب کو آج وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں