2019 ,ستمبر 27
کل مشہور امریکی چینل ایم ایس این بی سی نے عمران خان کا لائیو انٹرویو کیا۔ اس انٹرویو میں عمران خان نے بہت نپے تلے انداز میں امریکیوں کو سمجھاتے ہوئے کہا:
" امریکہ نے پچھلی دو دہائیوں میں ڈیڑھ کھرب ڈالر جنگوں میں جھونک دیا جبکہ کل میں جب نیویارک کی سڑکوں سے گزر رہا تھا تو ان کی حالت اتنی خراب تھی کہ میری گاڑی جھٹکے کھارہی تھی۔ امریکہ نے ڈیڑھ کھرب ڈالر پرائی جنگوں میں جھونکا اور اپنا انفراسٹرکچر نظرانداز کردیا، دوسری طرف چین نے اپنے ملک کا انفراسٹرکچر بہترین کرلیا۔ اگر میں امریکی شہری ہوتا تو حکومت سے ضرور پوچھتا کہ میرے ٹیکس کی رقم جنگوں میں کیوں اڑائی گئی اور مجھے انفراسٹرکچر کیوں نہیں دیا گیاَ؟َ "
پاکستان کے برعکس امریکی جلدی سمجھ جاتے ہیں، چنانچہ خان کے انٹرویو کے دوران ہی لائیو براڈکاسٹ پر ان کے کمنٹس آنا شروع ہوگئے۔ ایک امریکی نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ:
" کیا ہم پاکستان کا وزیراعظم آٹھ سال کیلئے ادھار لے سکتے ہیں؟ بدلے میں بے شک تم ہمارا صدر لے لو ۔ ۔ ۔ "