کسی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں جاتے تو وہاں آپ کو ہراساں کیا جاتا۔۔۔ ہالی وڈ سٹار نے اہم انکشاف کردیا

2018 ,نومبر 30



<p style="text-align: right;">امریکہ(ویب ڈیسک) معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو انہیں مسلسل 'جنسی ہراساں' کیا جاتا تھا۔32 سالہ گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے ہولی وڈ رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 19 سال کی عمر میں انہیں</p>
<p style="text-align: right;">ریپ کا نشانہ بنایا گیا مگر ساتھ یہ بھی تسلیم کیا کہ کاش انہوں نے اس بارے میں پہلے عوامی سطح پر بات کی ہوتی۔ان کا کہا تھا کہ ناپسندیدہ پیشرفت کو اصول سمجھا جاتا تھا اور کوئی بھی انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ لیڈی گاگا نے کہا 'جب میں نے موسیقی کا کیرئیر کا آغاز کیا تو میں 19 سال کی تھی۔ اس وقت اس بزنس میں جنسی ہراساں کرنا استثنیٰ نہیں بلکہ اصول تھا، جب آپ کسی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں جاتے تو وہاں آپ کو ہراساں کیا جاتا'۔ لیڈی گاگا کا کہنا تھا 'ایسا ہی ہوتا تھا، تو میری خواہش ہے کہ میں کافی پہلے اس پر آواز اٹھاتی، میں نے بات کی تھی اور نوجوانی میں میرا ریپ کیا گیا اور میں نے لوگوں کو بتایا بھی'۔ ان کے بقول ' بوائز کلب کوئی بھی اپنی طاقت کھونا نہیں چاہتا، تو وہ آپ کو اس لیے تحفظ فراہم نہیں کرتے کہ انہیں ہمدردی ہے بلکہ ایسا ہونے سے ان کی طاقت چھن جاتی تھی، میں توقع کرتی ہوں کہ اس بارے میں خواتین کی آواز ایک جگہ جمع ہوگی اور جنسی حملوں اور یکساں معاوضے جیسے معاملات کو اس تحریک میں دیکھا جائے گا'۔ وہ ماضی میں تسلیم کرچکی ہیں کہ ریپ کا نشانہ بننے کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار رہی تھیں۔</p>
&nbsp;

https://www.instagram.com/p/BoP-WGbHO94/?utm_source=ig_embed

&nbsp;

https://www.instagram.com/p/BnjXBv8HVex/

متعلقہ خبریں