2018 ,دسمبر 12
نیویارک (ویب ڈیسک) گوگل کے سی ای او نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا کہ گوگل سرچ میں احمق یعنی ’idiot‘ کے لفظ کو سرچ کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر کیوں سامنے آتی ہیں۔گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے جس پر روزانہ کروڑوں الفاظ سر چ کیے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی رپورٹ کے مطابق گوگل کے سی ای او نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا کہ گوگل پر احمق یعنی ’idiot‘ کے لفظ کو سرچ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر کیوں سامنے آتی ہیں۔ امریکی کانگریس کی جانب سے گوگل پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس کا سرچ انجن متعصب ہے جو احمق لکھنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر دکھاتا ہے۔گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے جس پر روزانہ کروڑوں الفاظ سر چ کیے جاتے ہیں ۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر سرچ انجن کے ٹیکنیکل طریقہ کار کے بارے میں بتایا ۔ گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے جس پر روزانہ کروڑوں الفاظ سرچ کیے جاتے ہیں مگر اس بار امریکی کانگریس نے گوگل کے سی ای او سندر پچائی کو طلب کرکے وضاحت مانگی ۔ ناصرف امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ بلکہ دنیا بھر کے سیاست دان کے ساتھ یہی معاملہ ہے ، گوگل پر’بھکاری‘لکھنے سے وزیراعظم عمران خان ، چور لکھنے سے نواز شریف اور شریف خاندان کی تصاویر سامنے آتی ہیں ۔ اسی طرح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گوگل دنیا کا احمق ترین وزیر اعظم بتاتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ سوشل میڈیا پر صارفین کا ان حکمرانوں کو ان کے نت نئے ناموں کے ذریعے مخاطب کرنے سے ہوتا ہے ۔