2017 ,مارچ 15
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی فلم پروڈیوسر اور لیجنڈری اداکار جتیندر کپور کے چچازاد بھائی نتین کپور نے 6 منزلہ عمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔بھارتی لیجنڈری اداکار جتیندر کپور کے کزن پروڈیوسر نتین کپور ممبئی کے علاقے اندھیری میں بہن کے گھر کئی عرصے سے مقیم تھے جہاں انہوں نے گزشتہ روز 6 منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نتین کپور طویل عرصے سے بیروزگار اور ڈپریشن کے عارضے میں مبتلا تھے وہ بھارتی مقامی فلم نگری کی نامور اداکارہ جیا سدھا کپورکے شوہر تھے، نیتن کپور کی اچانک خودکشی پر خاندان نے بھی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔پولیس کے مطابق نتین کپور گھر سے واک کا بتاکر نکلے تھے لیکن وہ واک کی بجائے بلڈنگ کی چھت پر چلے گئے جہاں سے کود کر اپنی جان دے دی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اور تفتیش بھی جاری ہے