پاکستانی بچی نے کم عمر ترین کھلاڑی کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع ستمبر 04, 2020 | 18:05 شام
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): سات سالہ ماشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نے نئ تاریخ رقم کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور بھارتی کھلاڑی شورتی ایس کو شکست دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے کم عمر ماشل آرٹ کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں سے 211 مرتبہ کہنی مارنے کا بھارتی ریکارڈ چکناچور کردی
کراچی چیمئین شپ میں گولڈ میڈلسٹ فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ماشل آرٹس چیمپئن محمد راشد کی صاحبزادی ہیں جو اب تک 60 عالمی ریکارڈ بناچکےہیں اور بھارت کے 15 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ فاطمہ کا اس ریکارڈ کے بعد کہنا ہے کہ فائٹ میں انٹرنیشنل چیمئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ان کا ہدف ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کریں۔ یہاں یہ بات بھی قبل ذکر ہے کی پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کی جانب سے بنایا جانے والا 75 واں عالمی ریکارڈ ہے۔