مائیکل جیکسن کی زندگی کا ایسا راز سامنے آگیا کہ سب مداح شرمندہ ہوجائیں گے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکل جیکسن کے مداح اس پوری دنیا می ہی موجود ہیں۔ امریکہ کے پاپ گلوکار مائیکل جیکسن نے عالمی سطح پر ایسی شہرت پائی کہ کم ہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔ ان کی موت کے بعد بھی ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے مگر اب ایک ڈاکومنٹری میں ان کی زندگی کا ایسا انتہائی شرمناک پہلو بے نقاب کر دیا گیا ہے کہ ہر سننے والا دم بخود رہ جائے۔معلومات کے مطابق 4گھنٹے دورانیے کی اس ڈاکومنٹری کا نام ’لیونگ نیورلینڈ‘ہے۔ جس کا پریمیئر امریکی ریاست یوٹاہ کے پارک سٹی میں ہونے والے سن ڈانس فلم فیسٹیول میں کیا گیا ہے اور یہ ڈاکومنٹری ایچ بی او اور چینل 4پر نشر ہو گی۔ اس میں یہ ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے کہنا تھا کہ انہوں نے ایک لڑکے کے ساتھ شادی بھی کی۔ اس شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی اور مائیکل نے کم عمر لڑکے کو ہیرے کی انگوٹھی بھی پہنائی۔مائیکل جیکسن کی زیادتی کا شکار ہونے والوں نے بتایا ہے کہ گلوکار ان کی برین واشنگ کرتے تھے، وہ انہیں اپنے والدین، بالخصوص خواتین سے متنفر کرتے تھے۔

