وزیر اعظم عمران خان بری طرح روئیں گے ، شہلا رضا کا دعویٰ

2019 ,اگست 21



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ دونیازی پاکستان کو ڈبو گئے ہیں، عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں اور کل بری طرح روئیں گے۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہلارضا نے کہاکہ آصف زرداری پر گیارہ سال سے کچھ ثابت نہیں ہوا ، مجھے نہیں پتہ کہ آصف زرداری اورنواز شریف سے پاکستا ن کو کیا نقصان ہواہے ؟لیکن دونیازی پاکستان کو ڈبو گئے ہیں۔

    انہوں نے کہاہے کہ عمران خان نے ملک کو تباہ کردیاہے ،اگر آج کے اخبار اٹھائیں تو پتہ لگے گاکہ برطانیہ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر انڈیاکا اندرونی معاملہ ہے اور دونوں ملک بات کریں ، لو گ مسئلہ کشمیر پر اس لئے بول رہے ہیں کہ کہیں جنگ نہ چھڑ جائے ، وہ بات کررہے ہیں کہ یہ اندرونی معاملہ ہے اور اس پر پاکستان اور بھارت بات کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں اور کل بری طرح روئیں گے اور کہیں گے کہ یہ میں کیا کرتا رہا ہوں؟

    متعلقہ خبریں