امریکہ میں ایمرجنسی لگنے کا خطرہ ۔۔۔۔ جذباتی فیصلے کرنے والے ٹرمپ نے نا قابل یقین اعلان کردیا

2019 ,جنوری 5



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر وہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے قومی ہنگامی صورت حال کا اعلان کر سکتے ہیں،، اور ان کے پاس اختیار ہے کہ وہ ایمرجنسی بھی لگا سکتے ہیں،،انھوں نے یہ بات سینیئر ڈیموکریٹ رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی جنھوں نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کی منظوری سے انکار کر دیا ہے،، اس تعطل کے نتیجے میں صدر ٹرمپ نے حکومت کو پوری طرح فنڈ کرنے والے بل کی منظوری اس وقت تک روک دی ہے جب تک انھیں سرحد پر دیوار بنانے کے لیے پیسے نہیں مل جاتے،، انھوں نے کہا کہ وہ ’گورنمنٹ شٹ ڈاؤن‘ یا حکومت کی جزوی بندش کے لیے تیار ہیں جبکہ یہ تعطل تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے،، اور اس کے نتیجے میں تقریبا آٹھ لاکھ وفاقی ملازمین گذشتہ 22 دسمبر سے بغیر تنخواہ کے ہیں،، ریپبلکن صدر نے ابتدا میں 90 منٹ تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بارے میں مثبت خیال ظاہر کیا اور اسے ‘بہت سودمند’ قرار دیا،، لیکن جب ان سے کانگریس کی منظوری کو نظر انداز کرتے ہوئے صدر کے ہنگامی اختیارات کے استعمال پر غور کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ انھوں نے اس پر غور کیا ہے،، میں ایسا کر سکتا ہوں۔ ہم قومی ہنگامی صورت حال کا اعلان کرتے ہوئے اسے بہت تیزی سے تعمیر کر سکتے ہیں۔ یہ اس کی تعمیر کا دوسرا طریقہ ہے۔’
انھوں نے مزید کہا: ‘جو کچھ کہ میں کر رہا ہوں مجھے اس پر فخر ہے۔ میں اسے بند کرنا نہیں کہتا میں اسے اپنے ملک کی حفاظت اور فائدہ کے لیے کام کرنا کہتا ہوں۔’ایوان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ جمعے کی میٹنگ ‘متنازع’ تھی جبکہ سینیٹ کے ڈیموکریٹک رہنما چک شومر نے کہا: ‘ہم نے صدر سے کہا کہ ہمیں حکومت کو کھلا رکھنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اس کی مخالفت کی۔،، ایوان میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہے۔ انھوں نے حکومت کا کام کاج دوبارہ شروع ہونے کے لیے جمعرات کو اخراجات کے بل کی منظوری دی جس میں سرحد کی حفاظت کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں۔لیکن یہ اس وقت تک عمل میں نہیں لایا جا سکتا جب تک کہ ریپبلکن کی اکثریت والی سینیٹ میں یہ منظور نہیں ہوتا اور سینیٹ کے رہنما مچ میکوننل نے کہا کہ ان کی پارٹی کسی بھی اقدام کی حمایت بغیر صدر کی منظوری کے نہیں کرے گی،، کینٹکی کے سینیٹر نے ڈیموکریٹس کے بجٹ کو ‘وقت برباد کرنے کا سیاسی انداز’ قرار دیا،، جمعے کی نیوز کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے میڈیا سے کہا کہ وہ کابینہ کی تنخواہ میں دس ہزار ڈالر کے اضافے کو مسترد کرنے پر غور کر سکتے ہیں کیونکہ حکومت کی بندش کے نتیجے میں تنخواہ کے منجمد کیے جانے کی تاریخ جا چکی ہے،، خیال رہے کہ دسمبر میں کانگریس اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان کسی معاہدے پر نہ پہنچنے کی صورت میں یہ مالی انتشار پیدا ہوا تھا،،

متعلقہ خبریں