2019 ,جولائی 28
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے عرفان صدیقی کوہتھکڑی لگانے کی رپورٹ طلب کرلی اورآئی جی اسلام آبادکوکل رپورٹ سمیت پارلیمنٹ طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی نے وزیرداخلہ اعجازشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی بزرگ استاد اورسینئرصحافی ہیں،ہمیں قلم کے تقدس اوراظہاررائے کی آزادی کااحترام کرناہوگا،ان کا کہناتھا کہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرہتھکڑی لگاناقابل مذمت ہے۔