2019 ,جولائی 19
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما یونس انصاری پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ یونس انصاری نے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے یونس انصاری کو پی ٹی آئی کا روایتی مفلر پہنایا اور پارٹی میں شامل کر لیا ۔ یونس انصاری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یونس انصاری نے مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کو وزیراعظم سے بنی گالہ میں ملاقات کروا کر ن لیگ میں فاورڈ بلاک بنانے کا دعویٰ کیا تھا ۔