پاکستانی شوبز کی کامیاب جوڑی ’ ندا یاسر ‘ اور ’ یاسر نواز ‘ کی تمام امیدیں رائیگاں ۔۔۔۔۔ دونوں کی بیٹی نے اچانک ایسا اعلان کر دیا کہ میاں بیوی ہکا بکا رہ گئے

2019 ,مارچ 12



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ندا یاسر نے اپنی بیٹی کو شوبز میں آنے سے منع کر دیا ہے۔ ندا چاہتی ہیں کہ انکی بیٹی صلہ پہلے تعلیم مکمل کرے اور بعد ازاں اپنی مرضی سے جس پیشے کا چاہے انتخاب کرے۔ ندا یاسر اور یاسر نواز کی بیٹی صلہ یاسر کو دوران تعلیم ہی اداکاری اور ماڈلنگ کی پیشکش موصول ہو رہی ہیں لیکن والدین کی خواہش ہے کہ ان کی بیٹی پہلے تعلیم مکمل کرے اور اس کے بعد اپنی مرضی سے پیشے کا انتخاب کرے۔بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ندا یاسر سے ایک پروڈیوسر نے صلہ کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن انہوں نے واضح انکار کر دیا اور کہا کہ اس کی توجہ تعلیم پر مرکوز ہے، اس لئے اسے کام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


متعلقہ خبریں