اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کب شروع ہوگی؟۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,اگست 11



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ جنہوں نے ملک کا پیسہ لوٹاہے ان سے ریکوری شروع ہو گئی ہے،پرائیویٹ کیسزمیں ساڑھے 9 ارب ریکور ہوئے ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایک ارب کی جائیداداور پیسے ضبط کر چکے ،عید کے بعد اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کریں گے ۔نجی ٹی وی سما نیوز کو انٹرویو میں شہزاد اکبر کا کہناتھا کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والوں سے ریکوری شروع ہو گئی ہے۔

پرائیویٹ کیسزمیں ساڑھے 9 ارب ریکور ہوئے ،یہ رقم پبلک آفس ہولڈر اور پرائیویٹ شخصیات سے ریکور کی گئی ،انہوں نے کہا کہ پبلک آفس اومنی کیس میں اڑھائی ارب روپے ریکو ر ہوچکے،ان لوگوں نے پیسہ واپس نہ کیا تو ان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گے ۔شہزاد اکبر کا کہناتھا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایک ارب کی جائیداداور پیسے ضبط کر چکے ،عید کے بعد اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کریں گے ،معاون خصوصی احتساب کا کہنا تھا کہ اومنی گروپ کیس میں پیسہ ملکر کھایاگیا،شریف خاندان کے کیسوں میں انہوں نے پیسہ صرف خودکھایاہے،شریف خاندان کے کیسوں کافیصلہ آنے کے بعد کارروائی ہو گی ،انہوں نے کہا کہ یوسف عباس کے اکاﺅنٹ ٹی ٹیزکے علاوہ 80 کروڑ روپے آئے،80 کروڑاور ٹی ٹیز کا پیسہ ملا کر شمیم شوگر مل بن جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ناصر عبداللہ اومنی کیس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں ،عید کے شہبازشریف کیخلاف مزید شواہد سامنے لائیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے متعلق کچھ ٹرانزیکشن کی تفتیش کررہے ہیں ۔

 

متعلقہ خبریں