بھارت کا نندن سے مجرموں جیسا سلوک ، نفسیاتی ہسپتال میں داخل ، چپ ڈھونڈنے کیلئے ننگا کر دیا

2019 ,مارچ 4



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا مسخ شدہ جمہوری چہرہ بے نقاب، پاکستان سے واپس پہنچنے پر بھارتی پائلٹ سے مجرموں جیسا تضحیک آمیز سلوک، ابھی نندن کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ کراکے اہلخانہ سے مختصر ملاقات کرائی گئی۔پاکستان کی واپس جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن جیسے ایک روز پہلے تک بھارتی میڈیا ہیرو بنا کر پیش کرتا رہا مگر واہگہ سرحد پر زیرو پوائنٹ عبور کرتے ابھی نندن کو زیرو بنا دیا گیا۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے ساتھ دشمن ملک کی قید سے رہا ہونے والے جنگی قیدی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ابھی نندن کو کسی بھی بھارتی فوجی اہلکار نے سیلوٹ نہیں کیا اور اچھوتوں جیسا برتاﺅ کیا جا رہا ہے۔ ابھی نندن کو گزشتہ رات واہگہ بارڈر سے فوری طور پر سخت سیکیورٹی حصار میں نئی دہلی لے جایا گیا جہاں اسے فوجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں دن بھر اس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سٹی اسکین کرایا گیا۔ایک روز پہلے سے ابھی نندن کے اہلخانہ کو دکھا کر انسانی ہمدری پیدا کی جارہی تھیں ابھی نندن سے اس کے اہلخانہ کی صرف دس منٹ کے لیے ملاقات کرائی گئی۔ اس کے بعد بھارتی پائلٹ کی اسی طرح ڈی بریفنگ شروع ہوگئی ہے جیسے ایک جنگی قیدی کی وطن واپس پر کی جاتی ہے۔ پہلے مرحلے میں ابھی نندن کو بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھرامن کے سامنے پیش کیا گیا۔اس موقع پر بھی اسے دس فٹ دور ایک اکیلی کرسی پر بٹھایا گیا اور اس موقع پر دیگر اعلی فوجی افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ابھی نندن سے مختلف سوالات کئے گئے۔بھارتی فوج نے اپنے ہی افسر کو ذہنی مریض قرار دے کر نفسیاتی امراض کے ہسپتال میں داخل کرا دیا پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کے طور پر رہا کیے گئے ونگ کمانڈر ابھی نندن سے بھارتی فوج اور را کے پندرہ گھنٹے تک سوال جواب““ پاکستان کے ایجنٹ تو نہیں بن گئے““ کیا پاکستان اچھا لگنے لگا ہے یہ وہ سوالات ہیں جو پائلٹ ابھی نندن سے کیے گئے ابھی نندن کا خاندان پچاس سال سے بھارتی فضائیہ کیلئے خدمات سرانجام دے رہا ہے اس کے والد ائر مارشل ریٹائر ہوئے تھے۔کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست رہنے کے بعد اب بھارت جا کر ابھینندن کا حاضر سروس رہنا بظاہر مشکل نظر آ رہا ہے۔عین ممکن ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو جبری ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا جائے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست جس پائلٹ کو بھارتی میڈیا نے ہیرو بنا کر پیش کیا اس کی بھارت حوالگی کے بعد ہی اسے زیرو کر دیا گیا تھا۔ ابھینندن کو جب گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تو وہاں موجود بھارتی سپاہیوں نے اپنی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک کرنا گوارا نہیں کیا تھا۔ اور اب ابھینندن کو بھارت پہنچے اتنا وقت گزرنے کے باوجود انہیں تاحال گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

   

متعلقہ خبریں