پاکستان کے بعد امریکہ سے بھی شریفوں کی جگ ہنسائی کرا دینے والی خبر آ گئی

2018 ,فروری 22



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): معروف امریکی کامیڈین جیریمی میکلن نے بھی سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر نااہل کر دینے پر ٹوئٹر پر انتہائی مزاحیہ پیغام جاری کیا ہے، امریکہ میں پنڈی بوائز کے سفیر جیریمی میکلن نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے راولپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کی خوب سیر کیاور اپنی تفریح کے حوالے سے باقاعدہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کیا۔ سپریم کورٹ کے نئے فیصلے کے بعد انہوں نے جو نواز شریف کے حوالے سے ٹویٹ کیا وہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پاکستانی سیاست میں بھی کافی دلچسپی رکھتے ہیں، جریمی کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ نواز شریف تو عمران خان کی شادیوں سے زیادہ مرتبہ نااہل ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں