کل مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف چپ کیوں رہے ؟ پول کھل گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز جج ارشد ملک کی ویڈیو رلیز کیے جانے کی مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈرشہباز شریف بالکل خاموش بیٹھے رہے ۔ شہباز شریف پوری پریس کانفرنس کے دوران خاموش بیٹھے رہے اور انہوں نے ایک لفظ بھی نہ بولے۔ اس حوالے مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی کہا کہ شہباز شریف پریس کانفرنس میں بے بس بیٹھے تھے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ضمیر کے قیدی نظر آئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے آئیں، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی نے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میرا ضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے کہ نوازشریف بے قصور ہے۔انہوں نے پارٹی صدر شہبازشریف اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے رسیدیں بھی دیں، ثبوت بھی دیے، سب کو کچھ جانتے ہوئے بھی سازش اور انتقام ہے ، ہم عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ساتھ بے گناہ بیٹی کو بھی گھسیٹا گیا ، اور جیل میں ڈال دیا گیا۔ ہم نے ثبوت دیے لیکن ہمارے ثبوتوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم نے باربار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن ہر بار فیصلہ حق میں نہیں ہے، پھر نوازشریف نے اپنا معاملہ اللہ کی عدالت میں چھوڑ دیا۔اب ایسی مدد آئی ہے کہ سب حیران اور پریشان ہوگئے،سزا دینے والا خود بول اٹھا کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہوئی، سزا دینے والا خود بول اٹھا کہ فیصلہ کیا نہیں کروایا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں وہ کہانی شیئر کرنے جا رہی ہوں کہ یہ ناقابل تردید حقیقت ہے۔جس کے بعد نوازشریف سرخروٹھہر جائے گا پھر رتی برابر شک نہیں رہتا کہ نوازشریف ظلم اور ناانصافی کا نشانہ بنا۔ اس پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف بالکل خاموش بیٹھے رہے۔