2019 ,جولائی 21
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ 18ویں ترمیم ہمارے لئے عذاب بن گئی ہے ، اٹھارویں ترمیم کا کیا کریں؟ جب لوگ بھو ک اورپیاس سے مر رہے ہیں، سندھ میں ایڈز کی وبا پھیل رہی ہے اور سکریننگ کیلئے پیسہ نہیں ہے ۔ نجی نیوز چینل 92کے مطابق کراچی میں پی ایس پی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کی منتخب حکومت کو سندھ حکومت نے یرغمال بنا رکھاہے ، بلوچستان اور سندھ کا ووٹ بھی پنجاب کے ووٹ کے برابر ہوناچاہئے ، سندھ تباہی کی طرف جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان تاریخی مقام پر کھڑا ہے ، بلاول صاحب اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازش آپ کی حکومت کررہی ہے ، ملک کا وزیر اعظم کراچی میں ایک رات بھی قیام نہیں کرتا اور وزیر اعلیٰ سندھ وزیراعظم سے ملاقات نہیں کرتے ۔
مصطفی کمال نے کہا کہ میں نے ہر جگہ 18ویں ترمیم کی حمایت کی لیکن یہ ترمیم ہمارے لئے عذاب بن گئی ہے ، اٹھارویں ترمیم کا کیا کریں جب لوگ بھو ک اورپیاس سے مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایڈز کی وبا پھیل رہی ہے اور سکریننگ کیلئے پیسہ نہیں ، این ایف سے ایوارڈ سے سندھ کو 799ارب روپے مل رہے ہیں ، یہ پیسہ کہاں جارہاہے کسی کومعلوم نہیں؟ انہوں نے کہا کہ سندھ کے سترلاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔وزیراعظم سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو بھی بلدیاتی نظام دیں، اسمبلیوں میں بیٹھنے والے سندھ کی بات نہیں کرتے ۔