نوجوت سنگھ سدھو نے گورنر پنجاب کو جگت ماردی ، ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا واہگہ بارڈر پر انتہائی شاندار استقبال کیا گیا جس کے بعد انہوں نے لاہور پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس کی اور پھر وہ گورنر ہاوس گئے اور وہاں بھی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
اس گفتگوکے دوران میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ہنسی مذاق بھی ہوا اور سدھو نے مثال دیتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو محبت سے ایسی جگت مار دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ۔
سدھو دراصل اپنےطنزو مزاح کے کرادار کے باعث بھی بہت شہرت رکھتے ہیں اور کپل شرما کے شومیں بھی وہ ہر کسی کی توجہ کا مرکز ہوا کرتے تھے اور بھارتی سیاسی حلقوں میں بھی وہ اپنی منفردشہرت رکھتے ہیں جبکہ وہ اپنی اکثر مشکل باتیں بھی اشعار پڑھ کر انتہائی نرم لہجے میں کر جاتے ہیں ۔
اسی دوران انہوں نے شعر پڑھا کہ ‘‘سرخروہوتا ہے انسان آفتیں ہونے کے بعد ، رنگ لاتی ہے حنا پتھر پر گھس جانے کے بعد ’’، اس شعر کے ساتھ سدھو نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جدو جہد کے بغیر کیا ملتا ہے ، جدو جہد کے بغیر صرف آپ کو خشکی ہو سکتی ہے اور میرا خیال ہے کہ گورنر صاحب کو وہ بھی نہیں ہو سکتی ۔