ٹرمپ سے جنسی تعلقات قائم کرنیوالی اداکارہ کو اب امریکی صدر کو کروڑوں روپے بھی ادا کرنا پڑگئے
لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈجے ٹرمپ کے امریکی صدر بنتے ہی روسی جسم فروشوں اور اداکارائوں سمیت کئی خواتین سامنے آئی تھیں جنہوں نے ٹرمپ سے تعلقات کا دعویٰ کیاتھا اور ان میں سے ہی ایک فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز بھی تھیں جن کے دعوے بھی کچھ الگ نہیں تھے ، بعدازاں اداکارہ نے اپنےالزامات دہراتے ہوئے مبینہ دھمکیاں ملنے پر فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا ۔ اس مقدمے کی کارروائی کے دوران اداکارہ کا وکیل دھمکیاں ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے مقدمہ خارج کرکے ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ عدالت کی طرف سے اداکارہ کا مقدمہ خارج ہونے پر ٹرمپ کے وکلاکی ٹیم کو گرائونڈ مل گئی اور انہوں نے الٹا اداکارہ پر ہی ہتک عزت کا دعویٰ دائرکردیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے اداکارہ کو حکم دیاکہ مقدمات کی مد میں ٹرمپ کو 2لاکھ 93ہزار ڈالرادا کیے جائیں۔دراصل درخواست گزار نے 3لاکھ 90ہزار ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم عدالت نے اداکارہ کو ریلیف دیدیا۔