لکھو کہ عورت گندی ہے۔۔۔۔ لکھو کہ مرد پارسا ہے۔۔۔۔۔

بنتِ ہوا
تہذیب
bintehawa727@gmail.com
پیج پے پوسٹینگ کر کے روم کی لائٹ اف کی اور بیڈ پے آ کے آنکھیں بند ہی کی تھی کے اچانک موبائل کی لائٹ پھر سے جگمگا اٹھی.....!!!!
میری آئ ڈی میں بہت سے لوگ موجود تھے پر کون لڑکی کون لڑکا تھا مجھے جاننے میں کوئی دلچسبی کبھی نا ہوئی تھی نا ہی مجھے نام یاد رهتے تھے انکے.....!!!!!
لوگوں نے ریکویسٹ بھیجی......کچھ لوگوں کی ڈی پی سے پتا نہیں چلتا کے ٹائملائن کسی ہوگی اسلئے کچھ ریکویسٹ اکسپٹ کرنے سے پہلے ایک جائزہ لینا ٹائم لائن کا میری عادت تھی.....اگر کوئی تصویر غیر اخلاقی نظر ای تو اگنورکردیا ورنہ اکسپٹ....!!!
میں نے موبائل اٹھایا....پرسنل ان باکس میں مسیج وصول ہوا.....!!!!
السلام علیکم آپکی ٹائم لائن مجھے بہت اچھی لگی.....!!!!
میں نےاگنور کیا حسب عادت کہ یہ تو لوگوں کے بات کرنے کے بہانے ہیں سب....اس طرح کے کئی مسیج اکثر موصول ہوتے رهتے ہیں.....!!!!!
دوسرا مسیج رپلائی تو کریں......ویسے آپ نے کچھ دن پہلے سٹیٹس دیا تھا کے آپ ان باکس نہیں کرتی.....کیا میں آپ سے ایک سوال کر سکتا ہوں اگر آپ کو برا نا لگے......!!!!!
میں نے نا چاھتے ہوے بھی جواب لکھ بھیجا...پوچھو؟؟؟؟
آپ ہر ٹائم آن لائن رہتی ہیں آپ صرف خاص سے بات کرتی ہیں پھر یہ بھی نا کہیں کے میں ان باکس نہیں کرتی!!!!!
میں نے جواب لکھ بھیجا تھا....!!!!
میں ایک پیج کی ایڈمن ہوں میرا اکاونٹ لوگ آوٹ نہیں رہتا کبھی
نا مجھے ڈر ہے کسی قسم کا اور نہ میں پرسنل کسی سے بات کرنا پسند کرتی ہوں آپ بھی اب مسیج نا کرنا مجھےاب رپلائی کی امید نا کرنا اللّه حافظ.....!!!!!
موبائل رکھ کے سوچا امی جاگ رہی ہونگی اٹھ کے امی کے پاس چلی گئی کے انھیں کچھ چاہئے تو نہیں....!!!!
آدھےگھنٹے بعد روم میں واپسی ہوئی اور روم لاک کر کے پلٹی تھی کے موبائل کی لائٹ پھر سے اپنی طرف بلا رہی تھی.....!!!!!
مسیج کیا.....!!! بھرمار ہوچکی تھی
1:کونسا پیج ہے مجھے بھی انوائٹ کریں
2:بتائیں بھی کونسا پیج ہےکہاں گئی؟؟؟
3:مجھے انتظار ہے آپ کے جواب کا....
4:بتائیں کونسا پیج ہے؟؟؟؟
5:اچھا آپ بات نہیں کریں گی؟؟؟؟
6:جواب تو دے دو ظالم
7:مجھ سے بات نہیں کر سکتی؟؟؟؟
8:پیج پے ہزاروں مردوں سے مخاطب ہو جاتی ہو
بی بی اگر اتنی نیک ہو تو گھر میں بیٹھا کرو فیس بک پے نا آیا کرو.....
9:مردوں سے بات بھی کرتی ہو اور پارسا بھی بنتی ہو
10:ہاہاہاہاہاہاہاہا مورخ لکھے گا کے ایک نیک پروین تھی جو۔
ان باکس میں نہیں بلکہ کمینٹ پے بات کر سکتی تھی مردوں سے........!!!!!۔۔۔
میں تمہیں خود ہی بلاک کر رہا ہوں ۔۔۔
مجھے ویسے بھی تم جیسی لڑکیاں پسند نہیں...!!!!۔۔۔
اجنبی کے الفاظ تھے یا تیر........!!!!!!۔۔
کے کاٹو تو خون نہیں جسم میں.....!!!!!۔۔
نا کسی جواب کی سکت باقی تھی نا برداشت کی....!!!!۔
کتنی دیر تک یونہی اندھرے میں آنکھوں سے بارش برستی رہی تھی.......!!!!!۔
ہاں........!!!!!۔
مورخ لکھے گا کے ایک اسی لڑکی تھی جو مردوں سے ان باکس میں نہیں بات کرتی تھی
ہاں مورخ لکھے گا کے ایک اسی لڑکی تھی جو مردوں سے کمینٹ پے بات کر لیتی تھی کیوں اس نے اپنے من کی گندگی اپنے ان باکس میں نہیں چھپا رکھی وہ جو ہے جیسی ہے دنیا کے سامنے جب اللّه سے پردہ نہیں کر سکتی وہ تو ان مٹی کے بنے لوگوں سے کیوں کر پردہ کرتی.....!!!!!۔
ہاں مورخ لکھے گاکہ ایک اسی لڑکی جس نے ابھی اپنی عمر کاچوبسواں سال بھی مکمل نہیں کیا جسکی عمر کی لڑکیاں ان باکس میں جانوں جانوں کھیلتی ہیں وہ چلی ہے معاشرے کو روشنی کی راہ دیکھانے......!!!!!۔
ہاں مورخ یہ بھی لکھے گا کے ایک نیک پروین تھی
جو عزت کے ساتھ اپنے گھر میں محفوظ تھی پر معاشرے کے لوگوں کے بیچ میں اپنی سوچ اپنے جذبات اپنے احساسات قلم کے زور بازو ان کے دلوں کو روشنی کی طرف کھیچ رہی تھی.....!!!!!!۔
پر مورخ کب لکھے گا؟؟؟؟؟ آخر کب؟؟؟؟؟۔۔
ارے مورخ کو پکڑ کے لاؤ۔۔۔ ابھی لکھواؤ ۔۔۔۔۔ فتویٰ لگواؤ ۔۔۔ سائن کراؤ۔۔۔۔۔۔ انگوٹھا لگواو۔۔۔۔۔۔۔ لکھوں عورت گندی....!!!!!!۔۔۔۔۔۔
لکھو عورت گندی ہے ۔۔
جسم بیچتی ہے ۔۔۔
مرد پارسا ہے۔۔۔
جو اسکی چوکھٹ پے۔۔۔
رال ٹپکاتے ھوۓ۔۔۔
نوٹ لٹاتے ھوۓ۔۔۔
مستی میں مست۔۔۔
اپنی گندی تسکین راحت کے لیۓ ۔۔۔
بھوکے شکاری کے جیسے ۔۔۔
گندی عورت پے ہی نظریں جمایں بیٹھا ہے ۔۔۔
لکھو کے عورت گندی ہے ۔۔۔۔
لکھو کے آدمی پارسا ہے..۔۔۔۔
قلم کو کیوں رکتے ہو۔۔۔۔
الفاظ کیوں کھو گئے ہیں۔۔۔
لکھو مرد ہر گناہ سے پاک ہے۔۔۔۔
عورت ہی سب سے بڑی فسادی ہے۔۔۔
بلاؤ اس مورخ کو اور لکھواؤ۔۔۔
نوٹ:اگر آپ بھی اپنا کوئی کالم،فیچر یا افسانہ ہماری ویب سائٹ پر چلوانا چاہتے ہیں تو اس ای ڈی پر میل کریں۔ای میل آئی ڈی ہے۔۔۔۔
bintehawa727@gmail.com
ہم آپ کے تعاون کے شکر گزار ہوں گے۔