سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،وزیراعظم عمران خان

2019 ,جولائی 13



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،پاکستانی مافیارشوت،بلیک میلنگ،دھمکیوں کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،پاکستانی مافیارشوت،بلیک میلنگ ، دھمکیوں کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کاتحفظ چاہتے ہیں،ریاستی اداروں اورعدلیہ پردباؤ ڈالا جارہاہے۔

    متعلقہ خبریں