اداکارہ عالیہ بھٹ کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہو چکی ہیں؟انکشاف نے مداحوں کو افسردہ کردیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ): بالی ووڈکی شوخ و چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح ذہنی دباؤ کی بیماری کا شکار ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے اُنہیں ایک عجیب سی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی کوئی بنیادی وجہ نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے اُنہیں ایک عجیب سی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی کوئی بنیادی وجہ نہیں ہے۔ اُنہوں نے بتایا ہے کہ وہ کبھی بھی ذہنی دباؤ کی مریضہ نہیں رہیں مگر گزشتہ کئی مہینوں سےانہیں ایک ایسی ذہنی بیماری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے بارے میں وہ خود بھی نہیں جانتیں۔ یہ بیماری کبھی بھی آجاتی ہے اور خود وقت کے ساتھ چلی بھی جاتی ہے۔ عالیہ نے مزید بتایا ہے کہ شاید اُن کے ساتھ یہ سب اس لیے ہورہا ہے کیونکہ انہوں نے حال ہی میں اپنی بہن کی لکھی ایک کتاب پڑھی تھی جس میں ذہنی پریشانی پربات کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس بیماری کے خاتمے کے سلسلے میں اپنی قریبی ساتھیوں سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی وہ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ سے قبل کئی بھارتی داکارائیں بھی اس سے متعلق کھل کر بات کرچکی ہیں۔ ذہنی پریشانی میں مبتلا ہونے کے باوجود عالیہ بھٹ 3 بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جن میں ’کلنک، تخت اور سڑک 2 شامل ہیں۔ گزشتہ سال بھی عالیہ بھٹ نے کئی سپر ہٹ بالی ووڈ فلموں میں کام کیا جن میں گلی بوائے اور راضی سر فہرست ہیں۔