2018 ,دسمبر 3
نیویارک(مانیٹرنگ رپورٹ) پلے بوائے میگزین کے بانی ہف ہیفنر گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے۔ اب ان کی اشیاءکی نیلامی کی گئی ، جس میں ان کی ویاگراوالی انگوٹھی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان اشیاءکی نیلامی جولینز آکشنز (Julein's Auctions)نے کی۔ ان کو توقع تھی کہ یہ انوکھی انگوٹھی 55ہزار بھارتی روپے (تقریباً 1لاکھ 7ہزار پاکستانی روپے)میں فروخت ہو گی لیکن یہ حیران کن طور پر 15لاکھ 62ہزار بھارتی روپے (تقریباً 30لاکھ 57پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی جو متوقع قیمت سے 37گنا زیادہ تھی۔
ہف ہیفنر کی یہ انگوٹھی بظاہر تو سونے کی بنی ہوئی تھی لیکن اس کے اندر ایک چھوٹا سا خانہ بنایا گیا تھا جس میں ویاگرا گولی رکھنے کی جگہ تھی۔ اس انگوٹھی کی علاوہ ان کی سموکنگ جیکٹ اور دیگر اشیاءبھی نیلامی میں پیش کی گئی تھی۔ ان تمام اشیاءمیں ان کا ٹائپ رائٹر سب سے مہنگا فروخت ہوا۔ نیلامی میں اس کی قیمت 1کروڑ 13لاکھ 37ہزار بھارتی روپے(تقریباً2کروڑ 21لاکھ 64ہزار پاکستانی روپے)میں فروخت ہوا۔