وہ ایک کنسرٹ جس میں میرے ساتھ علی ظفر نے سب کچھ کیا ۔۔۔۔۔ میشا شفیع کے تازہ ترین انٹرویو میں مزید الزامات

2019 ,اپریل 30



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گلو کارہ میشا شفیع نے کہاہے کہ جس تجربے سے میں گزری ۔ اس تجربے سے دوسری دو خواتین نہیں گزریں۔ وہ تجربہ ان کے ساتھ نہیں ہوا جومیرے ساتھ ہوا ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے میشا شفیع نے کہا کہ فرق صرف یہ ہے کہ میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کررہی ہوں اور جو بات دوسری دوخواتین کررہی ہیں ۔ وہ تجربہ ان کے ساتھ نہیں ہوا جومیرے ساتھ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کنسرٹ کے دوران جو میرے ساتھ ہوا ۔ ہوسکتاہے وہ کسی نے دیکھا ہو اور وہ یہ بات منظر عام پر لے آئے ۔انہوں نے کہا کہ اس کنسرٹ کے بعد جو کام میں نے علی ظفر کے ساتھ مل کر کیا ۔ وہ میرا آئیڈیا نہیں تھا بلکہ یہ آرگنائزر کا مطالبہ تھا اور یہ طے بھی ہوا تھا ۔اس کنسرٹ کے بعد مسیج کرنے کے حوالے سے میشا شفیع نے کہا کہ علی ظفر کورضاکارانہ مسیج کیا یا نہیں ۔وہ دیکھنا پڑے گا ۔عورتوں کے بولنے پر یقین رکھنا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد میری علی ظفر کے چھوٹے بھائی سے ملاقات ہوئی تھی لیکن علی ظفر سے میر ی اس محفل میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔ ان کا کہنا کہ اس واقعہ کے چار ماہ بعد تک میں اس بارے میں زیادہ نہیں بول رہی تھی اور نہ ہی پلان کررہی تھی کہ اس معاملے میں بولوں یا نہ بولوں لیکن یہ ضرور سوچ رہی تھی کہ اب میں اس قسم کی حالت میں اپنے آپ کو دوبارہ نہیں آنے دوں گی ۔ معاملہ حل ہوجائے لیکن مجھے اورعلی ظفر کوساتھ کام نہ کرنا پڑے ۔

متعلقہ خبریں