حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر عوام کو خوشخبری سنا دی

2019 ,اگست 9



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 11 اگست کی شام سے 14 اگست کی شام تک ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر خرابی کو دور کرنے کے لیے ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں گے جب کہ عید کے دنوں کے لیے خصوصی ڈیوٹیاں اور مانیٹرنگ کا انتظام کیا جاچکا ہے۔

    متعلقہ خبریں