آسٹریلیا کے کراؤن کسینو کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ
آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلیا کے سب سے بڑے جوا خانے کو اپنی مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی پاداش میں تین لاکھ ڈالر کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کے جیتنے کے امکانات کم کرنا تھا۔یہ سزا میلبرن کے کراون کسینو کو دی گئی جو آسٹریلیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سزا ہے۔حکام کو معلوم ہوا کہ اس کسینو میں پوکر مشینوں کے بعض بٹن بالکل خالی تھے۔حالیہ برسوں میں اسی کسینو کو دوسرے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔آسٹریلیا وہ ملک ہے جہاں جوا کھیلنے والے دنیا میں سب سے زیادہ فی کس رقم ہار دیتے ہیں۔ادارے نے تسلیم کیا ہے کہ کسینو کے اس اقدام سے جوا بازوں کے جیتنے کی شرح پر فرق نہیں پڑا اور نہ ہی کیسینو نے جان بوجھ کر قانون توڑنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس جرمانے سے آئندہ کسی کیسینو کو بغیر اجازت مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔