دونوں بازوؤں سے محروم لڑکی نے پائلٹ بن کر دکھا دیا مگر کیسے ؟ پتہ چلتے ہی گنیز بک آف ورلڈز ریکارڈ کی ٹیم لڑکی کے گھر پہنچ گئی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں پیدائشی طور پر بازوؤں سے محروم لڑکی پائلٹ بن گئی، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج ہوگیا.غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایری زونا کی جیسیکا کا نام دنیا کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلی ہاتھوں سے محروم سرٹیفائیڈ خاتون پائلٹ کےنام سے درج ہوگیا ہے۔پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جیسیکا تائی کوانڈو چیمپئن ہے، پیانو بجانے میں مہارت رکھتی اور ڈرائیونگ بھی کرتی ہے، ہاتھوں سے محروم لڑکی پیروں سے سب کام بخوبی انجام دیتی ہے۔جیسیکا کوس نے 2012 میں پیٹرک نامی شہری سے شادی کی جو ان کے تائی کوانڈو انسٹرکٹر بھی رہ چکے ہیں، جیسیکا نے تائی کوانڈو میں 2 بلیک بیلٹ بھی حاصل کررکھے ہیں۔پازوؤں سے محروم لڑکی جیسیکا امریکی ریاست ایری زونا کے شہر ٹسکن کی رہائشی ہے، 30 سالہ لڑکی جیسیکا دنیا گھوم چکی ہے اور موٹی ویشنل اسپیکر کے طور پر اپنی زندگی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتی ہے کہ معذوری کو مجبوری نہیں بنایا چاہئے۔جیسکا نے حالیہ دنوں ہی ایتھوپیا کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے معذور لوگوں کے حقوق کے حوالے سے آگاہی فراہم کی تھی۔


