2019 ,اگست 25
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ حکومت نے ساری پوزیشن اٹھا کر جیل میں ڈال دی ہے ،اب حکومت کی باری ہے اور اب جب ان کی باری آنیوالی ہے تو اب نیب سے متعلق قانون میں ترمیم کرنا یاد آگیا ہے ۔ سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ نیب کے حوالے اب منصوبہ جات بھی کئے جارہے ہیں تواس کا مطلب ہے کہ کیا نیب ہمارے ملک میں ایک سپریم ادارہ بن چکی ہے اور اب سارے فیصلے نیب نے ہی کرنے ہیں تو پھر سول بالادستی کہاں گئی ؟
نا ز بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ساری ا پوزیشن اٹھا کر جیل میں ڈال دی ہے ،اب حکومت کی باری ہے اور اب جب ان کی باری آنیوالی ہے تو اب نیب سے متعلق قانون میں ترمیم کرنا یاد آیا گیا ہے ۔