قطر نے دوستی کا حق ادا کردیا : پاکستانیوں کے لیے شاندار پیکج کا اعلان کردیا ، خبر نے دھوم مچادی

2019 ,جنوری 23



دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سستی اور ادھار پر ایل این جی اور 1 لاکھ نوکریوں کے بعد قطر کا پاکستان کیلئے ایک اور شاندار پیکج، قطری حکومت نے پاکستان سے چاول کی خریداری پر عائد پابندی ختم کر دی، فیصلے سے پاکستان کو 60 سے 70 کروڑ ڈالر سالانہ حاصل ہونے کا امکان۔ قطری حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک اور شاندار پیکج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قطر نے پاکستان سے چاول کی خریداری پر عائد پابندی اٹھا لی۔ اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریسی کا مزید بتانا ہے کہ امیر قطر نے پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مدد فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ قطر اور پاکستان اہم امور پر متفق پائے گئے ہیں، قطر پاکستان سے 2گیس پاور پلانٹ خریدے گا جبکہ پاکستان میں 2 پاور پلانٹس بھی لگائے گا۔ قطر پی آئی اے کی بحالی میں تعاون کریگا جبکہ پاکستان سے چاول کی خریداری پر پابندی بھی اٹھا لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قطر کی جانب سے پاکستان سے چاول کی خریداری پر عائد پابندی ہٹانے سے پاکستان کو زبردست زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ پاکستان کو ممکنہ طور پر قطر کو چاول کی فروخت سے 60 سے 70 کروڑ ڈالر حاصل ہو سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں