کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب، نوجوت سنگھ سدھوکا پاکستان آمد کافیصلہ

2018 ,نومبر 25



ئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کرتارپورپرراہداری منصوبے کی سنگ بنیادتقریب میں شرکت کی دعوت ملتے ہی نوجوت سنگھ سدھو نے ایک مرتبہ پھر دورہ پاکستان کی تیاری پکڑلی لیکن انہیں بھارتی وزارت خارجہ کی اجازت لینا ہوگی جس کے لیے انہوں نے خط بھی لکھ دیا۔بھارت سے کرتارپور کھولنے کی پہلی باضابطہ آواز ہی سدھو کی تھی اور انہوں نے حکومت پاکستان کے فیصلے کو خوب سراہابھی ہے لیکن قانونی معاملات بھی ضروری ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو کاکہناتھاکہ دربارصاحب پر اپنا ماتھا ٹیکنے کی خواہشمند سکھ قوم کیلئے کرتارپورکوریڈورایک آس ہے جو پوری ہونے جارہی ہے۔یادرہے کہ پاکستان نے سدھوکو بھی شمولیت کی دعوت دیدی جبکہ شیڈول کے مطابق اٹھائیس نومبر کو وزیراعظم عمران خان کرتارپورکوریڈور کاسنگ بنیاد رکھیں گے ۔

متعلقہ خبریں