سعودی ولی عہد کے دورے اورعمران خان کی کوششوں کا پھل مل گیا ۔۔ سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں عازمین کی سہولت کے لئے رنگ لے آئیں ،سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا اعلی سطحی وفدپیر کو پاکستان پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق 14 رکنی وفد سعودی ڈی جی امیگریشن کی قیادت میں دورہ پر پاکستان آئیگا۔ وفد روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے لئے پاکستانی ائیرپورٹس پر انتظامات کا جائزہ لے گا،کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا،سعودی اعلی سطحی وفد کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی،وزارت داخلہ، خارجہ، کسٹم، سول ایوی ایشن، اینٹی نارکوٹکس کے حکام وفد کو بریفنگ دیں گے ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق چاروں ائیر پورٹس کو منصوبے میں شامل کرنے سے عازمین حج کو سہولت ملے گی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے سے 90 فیصد عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوسکے گی۔ترجمان کے مطابق منصوبے سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین کو سہولت میسر آئیگی۔ترجمان کے مطابق سعودی عرب لینڈ کرنے پر عازمین کو امیگریشن پراسس کی ضرورت نہیں رہے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل عازمین کو 12 سے 14 گھنٹے سعودی عرب کے ائیرپورٹس پر امیگریشن پراسس سے گزرتے تھے ۔وزارت مذہبی امور روڈ مکہ منصوبے کا اعلان اور منصوبے میں کراچی ائیرپورٹ کا انتخاب پہلے ہی کرچکی ہے، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ نے کہاہے کہ وکلا اپنا رویہ درست کریں تو کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا، لاہور میں ایک لا کالج کی تقریب سے خطا ب میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لمبی تقریرنہیں کروں گا میری تقریر بڑی مختصر ہو گی، میڈیکل اور قانون کے شعبے بہت مقدس ہیں ۔ ڈاکٹر انسانی جسم کا علاج کرتا ہے قانون دان معاشرے کی بیماریوں کا علاج کرتا ہے، انہوں نے کہا ڈاکٹر ایک مریض کو چیک کرتا ہے۔