ٹرمپ کےخفیہ دورۂ عراق سے پردہ کیسے اٹھا؟ برطانوی فوٹو گرافر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

2018 ,دسمبر 29



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کا اچانک خفیہ دورہ کیا مگر ان کا جہاز ایک برطانوی فوٹو گرافر ایلن میلوئے نے دیکھ لیا تھا۔امریکی صدر کے کسی بھی دورے کی منصوبہ بندی انتہائی باریک بینی سے کی جاتی ہے اور اس کی سکیورٹی کے انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی اور اگر یہ دورہ کسی جنگ زدہ علاقے کا ہو تو اس کی منصوبہ بندی میں خصوصی احتیاط اور رازداری شامل ہوتی ہے۔ ٹرمپ نے بظاہر تو عراق کی جانب بڑی رازداری سے سفر کیا، جس طیارے میں وہ سوار تھے اس کی کھڑکیاں اور لائٹس بھی بند کر دی گئی تھیں مگر ایلن میلوئے کی مہارت نے اس پر پانی پھیر دیا۔ایلن میلوئے نے اپنے گھر کی کھڑکی سے برطانیہ کے علاقے شیفیلڈ کی فضا میں پرواز کرتے اس جہاز کی ایک بہترین تصویر بنا لی تھی۔یہ تصویر اس نے ایسے کیمرے سے بنائی جس سے وہ اڑتے پرندوں کی تصویر بناتا ہے۔ایلن میلوئے نے یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈال دی جس کے بعد ہوابازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جہاز کو ٹریک کرنا شروع کر دیا اور کئی لوگوں نے یہ اندازہ لگانا شروع کر دیا ہے کہ یورپ سے گزرتا ہوا عراق کی جانب کہاں جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کسی جنگ زدہ علاقے میں ایئرفورس ون پر سفر کرنے والے پہلے امریکی صدر نہیں ہیں،سابق امریکی صدور بھی ایسا کر چکے ہیں۔عراق اینڈ افغانستان ویٹرنز آف امریکہ کے بانی پال ریکخوف نے ٹویٹ کیا کہ ‘ذرائع مجھے بتایا رہے ہیں کہ ٹرمپ فوجیوں سے عراق ملنے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں