فرانسیسی صدر اور محمد بن سلمان کے درمیان جی 20 اجلاس میں ملاقات ، میکرون نے محمد بن سلمان کو ایسی بات کہہ دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ،

بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک)ارجنٹینا میں جی ٹوینٹی کانفرنس ہوئی جس میں دنیا بھر سے کئی ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی جن میں ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود تھے ۔ محمد بن سلمان نے روسی صدر اور فرانسیسی صدر سے بھی ملاقات کی تاہم فرانسیسی صدر کے ساتھ ان کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔
برطانوی ویب سائٹ میل آن لائن مطابق ولی عہد محمد بن سلمان فرانسیسی صدر کے درمیان جمال خاشقجی کے قتل ،یمن جنگ اور دیگر معاملات سے متعلق گفتگو کی گئی۔ گفتگو کے دوران میکرون نے محمد بن سلمان سے فکرمندی کا اظہار کیا جس پر محمد بن سلمان نے میکرون کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ پریشان مت ہوں تاہم اس کے بعد فرانسیسی صدر کا رد عمل انتہائی حیران کن تھا جس کے باعث اس ویڈیو نے سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ۔سعودی ولی عہد کی بات سن کر فرانسیسی صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں واقعی پریشان ہوں!تم میری کبھی نہیں سنتے۔اس کے جواب میں شہزادہ محمد نے انہیں کہا کہ ”یقینا میں آپ کی سنوں گا۔میکرون کاویڈیو میں یہ بھی کہنا تھا کہ میں اپنے الفاظ کی پاسداری کرنے والا آدمی ہوں۔یہ بات کرتے ہوئے میکرون کا لہجہ تھوڑا سخت معلوم ہوتاہے جس پر فرانسیسی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ فرانس یمن جنگ اور خاشقجی کے قتل پر کتنا سنجیدہ ہے ۔