2019 ,اگست 8
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ جس جس نے بھی اس ملک کو لوٹا ہے وہ جیلوں میں ہوگا ،ہر پاکستانی کوچاہئے کہ جس کے پاس بھی کسی کے خلاف ملک کولوٹنے کے ثبوت ہیں ، وہ لیکر نیب کے پاس جائے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ جس جس نے بھی اس ملک کولوٹا ہے وہ جیلوں میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کوچاہئے کہ جس کے پاس بھی کسی کے خلاف ملک کولوٹنے کے ثبوت ہیں ، وہ لیکر نیب کے پاس جائے ، میں خود خواجہ آصف کیخلاف ثبوت لیکر نیب کے پاس گیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ ستر لاکھ شیئر ز منتقل کئے جاتے ہیں اور کیسے منتقل کئے گئے ہیں؟ہماری مریم نواز کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے لیکن جس خاتون کے نام کروڑں اربوں کی جائیداد ہو کیا اس کو ایک خاتو ن کے پردے میں درگزر کیا جاسکتا ہے ؟