آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع کی جارہی ہے یا نہیں ؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑتے ہوئے اندر کی کہانی بتا دی

2019 ,اگست 1



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ابھی تک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار وزیر اعظم کا ہے لیکن لیکن فی الحال اس پر مشاورت نہیں ہو رہی ہے کیونکہ ہنوز دلی دور است۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر ملکی مسائل حل کرنے ہیں تو تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہوگا۔ ہماری حکومت میں آج تک پاکستان کا کوئی مسئلہ ایسا نہیں ہے جس میں فوج کو اعتماد میں نہ لیا گیا ہو، افواج پاکستان مملکت کے ساتھ وفادار ہیں حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، ہم ایک ہو کر پاکستان کے لیے سوچ رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی عددی برتری کو مدنظر رکھتے ہوئے صادق سنجرانی کو ٹارگٹ کیا، ن لیگ اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ذہنی طور پر پارٹی موقف کو نہیں مانتے۔’ میںن لیگ کے کچھ سینیٹرز کو جانتا ہوں جو اس تحریک کے حق میں نہیں تھے۔‘شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک عدام اعتماد کے پیچھے سیاسی محرکات تھے ، اس کے لیے حکومت کو موردالزام نہ ٹھہرایا جائے بلکہ اپوزیشن اپنی صفیں ٹٹولے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی عددی برتری کو مدنظر رکھتے ہوئے صادق سنجرانی کو ٹارگٹ کیا، ن لیگ اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ذہنی طور پر پارٹی موقف کو نہیں مانتے۔’ میںن لیگ کے کچھ سینیٹرز کو جانتا ہوں جو اس تحریک کے حق میں نہیں تھے۔‘شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک عدام اعتماد کے پیچھے سیاسی محرکات تھے ، اس کے لیے حکومت کو موردالزام نہ ٹھہرایا جائے بلکہ اپوزیشن اپنی صفیں ٹٹولے۔

متعلقہ خبریں