سبحان اللہ ماشااللہ ۔۔۔ نامور اداکارہ عائزہ خان کو اللہ تعالیٰ نے بڑی سعادت سے نواز دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): فلموں اور ڈراموں کے نامور اداکار دانش تیمور اور انکی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان رواں برس حج کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔ وہ ان دنوں تیزی سے اپنے جاری ڈراموں کی شوٹنگ مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی آج سے پانچ سال قبل اگست طے پائی تھی ۔ اللہ نے انھیں ایک بیٹے اور ایک بیٹی سے نوازا ہے ۔ دونوں کامیاب اور خوشگوار زندگی بس کر رہے ہیں ۔ دانش تیمور نے حال ہی میں جیو کے سپر ہٹ ڈرامے ’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘ سے زبردست کامیابی حاصل کی۔ ان دنوں وہ جیو ہی کے ڈرامے ’میرا رب وارث‘ میں” حارث” کا کردار بہت اچھے سے نبھارہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ عائزہ خان نے ٹی وی ڈرامے ’پیارے افضل‘ سے خوب شہرت کما رکھی ہے۔ علاوہ ازیں دانش تیمور نے فلموں میں زبردست کام کیا ۔ انھوں نے اپنے فن سے جن فلموں کو پذیرائی بخشی ان میں ” رانگ نمبر، مہر النساء وی لب یو ، وجود اور بہت جلد ریلیز ہونے والی فلم صرف تم ہی ہو ” شامل ہیں۔ انکے مطابق انکی سب سے بڑی خواہش مکمل ہونے جارہی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی اداکار فیروز خان اور گلوکار عاطف اسلم بھی اسی برس حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ گلوکار عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ خبر اپنے شائقین کو دی ۔ انھوں نے لکھا کہ ” میں حج پر روانگی سے قبل آپ سب سے معافی مانگتا ہوں “۔ انھوں نے اپنے مداحوں ، دوست احباب اور عزیزوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔ مزید برآں انھوں نے کشمیر میں جاری بھارت کی ریاست دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ جبکہ ڈرامہ سیریل ” خانی” کے ہیرو اداکار فیروز خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے حج کی روانگی کی اطلاع دی۔