انتظار کروں گا : امریکی صدر کس لیڈر سے ملاقات کرنے کے لئے بیتاب ہیں ؟ خبر آگئی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ نے بتایا ہے کہ دوسری امریکہ شمالی کوریا سربراہ ملاقات فروری کے آخر میں ہوگی۔ یہ پیشرفت شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کے قریبی مشیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کے بعد ہوئی۔ سربراہ ملاقات کے مقام کا ابھی تعین نہیں ہوا ہے۔ مشیر کِم یونگ چول اور جناب ٹرمپ کے درمیان واشنگٹن میں 90 منٹ کی ملاقات ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق انہوں نے سربراہ ملاقات کے ساتھ ساتھ جوہری صلاحیت کے خاتمے کے شمالی کوریا کے عزم پر بھی بات چیت کی۔قبل ازیں، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریائی مندوب سے مختصر ملاقات کی تھی، جس میں شمالی کوریا کے لیے خصوصی امریکی نمائندے اسٹیون بیگن بھی شریک تھے۔جناب بیگن کی سویڈن میں اُس کی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ وہاں وہ ممکنہ طور پر شمالی کوریا کی اعلیٰ عہدیدار چے سونی سے ملاقات کریں گے، جنہوں نے کانفرنس میں شرکت کا عندیہ دیا ہے۔ ان کی ملاقات میں دوسری امریکہ شمالی کوریا سربراہ ملاقات کی تیاریوں پر بات چیت متوقع ہے