”اپوزیشن نے یہ کام نہ کیا تو پھر آرڈیننس آئیگا“، وفاقی وزیر قانون نے واضح کردیا

2019 ,اگست 30



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نیب کے حوالے سے ترامیم کیلئے مسودہ قانون تیار ہو گیا ہے ، جلد اپوزیشن سے شیئر کریں گے، اگر اپوزیشن نے حکومت کابل پاس نہ ہونے دیا تو پھر آرڈیننس آئے گا۔ جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ پلی باگین کے قانون میں تبدیلی کے حوالے سے بیوروکریسی کا کمیٹی کابنانے کامشورہ میں نے دیا تھا اور کہا تھا کہ پلی بارگین کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں کوئی منسٹر نہیں ہونا چاہئے ۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کے ذریعے بیورو کریسی کو متاثر نہیں کرنا چاہتے ، میڈیا وزارت قانون کی رہنمائی کرے اور تجاویز دے ۔انہوں نے کہاکہ مسودہ قانون تیار ہو گیاہے ، جلد اپوزیشن سے شیئر کریں گے، اگر اپوزیشن نے حکومت کابل پاس نہ ہونے دیا تو پھر آرڈیننس آئے گا ۔ کرپشن پر کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ان کا کہناتھا کہ مفتاح اسماعیل میرا بھائی ہے ، اس کے ساتھ میری کوئی دشمنی نہیں ہے ۔

    متعلقہ خبریں