پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

2019 ,اکتوبر 24



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کھولنے سے متعلق معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے پر دستخط کے بعد ڈاکٹر فیصل نے اپنی گفتگو کا آغاز اس شعر سے کیا کہ 
اک شجر ایسا بھی محبت کا لگایا جائے
 جس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایہ جائے

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ آج ایک خوشی کی بات ہے اور آج کا دن اس کا آغاز ہے، وزیراعظم کے اقدام کے مطابق آج معاہدہ سائن کرلیا ہے، اب وزیراعظم عمران خان اس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو کریں گے جس کے لیے ایک بڑا پروگرام ترتیب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری پر  مذاکرات بہت مشکل رہے، جس ٹیم نے میرے ساتھ کام کیا اس کا بہت شکر گزار ہوں، وزیراعظم نے خود اس میں بہت دلچسپی لی اور بہت فعال رہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری منصوبے کا سنگ بنیاد 28 فروری 2018ء کو رکھا تھا، تقریباً ڈیڑھ سال میں دربار صاحب سے پاک بھارت سرحد تک ساڑھے چار کلو میٹر لمبی سڑک اور دریائے راوی پر پلُ کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے۔

متعلقہ خبریں