دپیکا پڈوکون اور پریانکا کی شادی کے بعد باربی ڈول کترینہ کیف کا شادی کے متعلق ناقابل یقین بیان سامنے آگیا

2018 ,دسمبر 18



ممبئی(ویب ڈیسک)  بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکون اور پریانکا کی شادی کے بعد معروف اداکارہ کترینہ کیف کا بھی بالآخر شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے فلم ’زیرو‘ کی تشہیر کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے 

سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہر کوئی مجھ سے شادی کے بارے میں پوچھتا ہے کہ کب کروں گی؟ لیکن اس معاملے میں میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کبھی بھی شادی کی منصوبہ بندی نہیں کرتے کیوں کہ یہ بات ایسی نہیں ہے کہ انٹرنیٹ پر جا کربٹن دبائیں اور بندہ حاضر ہو جائے۔ باربی ڈول نے کہا کہ شادی کے معاملات کو وقت پر چھوڑ دینا چاہیے اور اگر میں یہ چاہوں اور یہ محسوس کروں کہ مجھے شریک حیات کی ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کردوں گی لیکن شادی کی مکمل منصوبہ بندی کرنا اور تلاش کرنا یہ ایک غیر ضروری عمل ہے۔ کترینہ کیف نے کہا کہ ’اگر یہ سب کچھ ہونا ہوگا تو ازخود ہو جائے گا اور کئی بار ایسا بھی ہوا کہ بہت سے کام جن کا میں نے کرنے کا ارادہ کیا ہو تو وہ پھر بھی نہیں ہوتے۔ کون جانتا ہے کہ جس کام کا آپ نہیں سوچ رہے ہوں وہ آپ کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔ کترینہ کیف نے کہا کہ ’اگر یہ سب کچھ ہونا ہوگا تو ازخود ہو جائے گا اور کئی بار ایسا بھی ہوا کہ بہت سے کام جن کا میں نے 

کرنے کا ارادہ کیا ہو تو وہ پھر بھی نہیں ہوتے۔ کون جانتا ہے کہ جس کام کا آپ نہیں سوچ رہے ہوں وہ آپ کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل   بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی حفاظت کے لیے یو اے ای کی فوج نے سیکیورٹی فراہم کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی جانب سے فلم ’بھارت‘ چھوڑ جانے کے بعد اُن کی جگہ بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا ہے اور آج کل بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور کترینہ ابوظہبی میں فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اومان کے سنگم پر واقع میزیاد بارڈرکسی بھی خطرے کے پیش نظر سلمان خان، کترینہ کیف اور فلم کی پوری ٹیم کی حفاظت  کے لیے متحدہ عرب امارات کی فوج کی جانب  سے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت ‘ میں سلمان خان اورکترینہ کیف  کے علاوہ کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی، دیشا پٹانی، تبو اور سنیل گروور بھی شامل ہیں۔ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

 

متعلقہ خبریں