تیل کی قیمتیں رول بیک کریں نہیں تو ہم  بے حس حکمرانوں کا کڑا احتساب کریں گے: تحریک لبیک کے رہنما ریاض اعوان کی صحافیوں سے گفتگو

2023 ,مارچ 3



گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان ضلع ننکانہ کے رہنماوں نے ننکانہ شہر میں پر یس کانفرنس کی ۔

اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان ضلع ننکانہ کے ناظم اعلیٰ ملک تصدق ریاض اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اور اپوزیشن دونوں ملکر عوامی مسائل کی پرواہ کیے بغیرآپس میں چوہے بلی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ اگر ان حکمرانوں نے اشرافیہ کو لگام نہ ڈالی اور مہنگائی کا سارا ملبہ عوام پر ڈالے رکھا تو عوام کا یہ سیلاب ان سب کو بہا لے جائے گا۔

انہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان حکمرانوں نے تیل کی قیمتیں رول بیک نہ کیں تو ہم اپنے قائدین کے ایک اشارے پر ان بے حس حکمرانوں کا کڑا احتساب کریں گے

متعلقہ خبریں