ٹیٹری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 09, 2020 | 17:58 شام

ٹٹیری ایک نہایت خوبصورت پرندہ ھے - یہ اپنی لمبی ٹانگوں کی مدد سے بہت تیز رفتار سے دوڑنے میں مہارت رکھتا ھے - اور اس کا بسیرہ زمین پر ہیں یہ جوڑا ایک دوسرے کی حفاظت اپنی آواز سے باخبر کر دیتا ھے اور شور اور اپنی چونچ مار کر دشمن جانور کو بھاگنے پر مجبور کر دیتا ھے -

کہاوت -

p>

☆ اس پرندے پر ایک خوبصورت کہاوت ھے - یہ پرندہ ٹٹیری رات کو اپنی ٹانگیں آسمان کی طرف کر کے زمین پر سوتا ھے کہیں آسمان گر نہ جائے اور اس پرندے کی ایک یہ بھی خصوصیت ھے کہ یہ فقیری پرندہ ھے اس کا بسیرہ زمین پر ہیں اور نہ تو یہ کسی درخت پر بیٹھتا ھے اور نہ ہی کسی درخت پر گونسلا بناتا ھے - جب یہ بولتا ھے اپنی مستی میں تو لوگوں کا کہنا ھے کہ یہ رب سے بارش مانگ رھا ھے - جس کی بدولت اس فقیری پرندے کو کوئی کچھ نہیں کہتا.

انڈے -

☆ ٹٹیری چار انڈے دیتی ھے - اور عام میدان یا کسی کھیت کے سنڑ میں انڈے دیتی ھے - اور زمین پر انڈے دیتی ھے اور اس کے انڈوں کا رنگ ہلکا کالے اور سفید رنگ کے دھبے ھوتے ھے جو کہ بہت ذیادہ خوبصورت ھوتے ھے اور دھبے دار ھونے کی وجہ سے دشمن جانور اور پرندوں کی نظر سے بھی محفوظ رہتے ہیں -

فوائد -

☆ اس کے انڈوں کا کمال یہ ھے - اگر کسی مرگی والے مریض کو کھلا دیا جائے تو مرگی کا مریض صرف 5 منٹ میں ٹھیک ھو جاتا ھے اور پھر زندگی بھر اس کو مرگی کے مرض سے چھٹکارہ مل جاتا ھے - اور کیا خوب کسی نے کہا ھے کہ اللہ تعالی نے اس دنیا میں کوئی چیز بےکار نہیں بنائی اور یہ بات ٹٹیری کے انڈوں سے اندازہ لگا سکتے ھے - اور ٹٹیری کے انڈوں کا آجکل موسم ھے ٹٹیری نے انڈے دیے ھوئے ھے اور اس کو اٹھا کر فرج میں محفوظ کیا جا سکتا ھے اور انڈوں کی حفاظت کے لئے انڈوں کو سرسوں کا تیل بھی لگایا جاتا ھے اور بغیر ضرورت کے کسی کے انڈوں کو توڑنا بہت سخت گناہ ھے -

علاج برائے مرگی -

☆ جب مرگی کے مریض کو مرگی کا دورہ پڑے تو اس دورے کے درمیان کوئی دوسرا آدمی ٹٹیری کا انڈا توڑ کر مریض کے منہ میں ڈال دیں اور یہ بھی خیال رکھا جائے کہ یہ کچا انڈا کھانا ھے باہر گرنے نہ پائے ان شاءاللہ تعالی اس مرگی کے مرض سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جان چھوٹ جائے گی -

ٹٹیری کا گوشت -

☆ بذات خود ٹٹیری کا گوشت کئی بیماریوں میں فائدہ مند ھے اور دل کے امراض میں فائدہ مند ھے اور اس کو دمہ کے مریضوں کو بھی کھلاتے ھے اور اس پر مزید سرچ کی ضرورت ھے تا کہ اس پرندے کی افادیت سے اگائی حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے -

ٹٹیری کے بچے -

☆ ٹٹیری کے بچے بہت ذیادہ خوبصورت ھوتے ھے - نہایت ھوشیار اور تیز اور اس کے بچوں اور شتر مرغ کے بچوں کی طرح ان کے جسم پر دھاری دار روئی ھوتی ھے جب کسی دشمن جانور یا پرندہ مثلا چیل کو دیکھتے ہی سر نیچے اور دم کو اوپر ایسے بنا دیتے ھے جیسے سوکھے گھاس کی مانند ھو یہ اپنی جان بچانے کے لئے کرتے ھے اور اس وقت ٹٹیری نر اور مادہ بہت ذیادہ شور کرتی ھے اور چونچ مار کر دشمن جانور کو بھاگنے پر مجبور کر دیتے ھے اور جب خطرہ ٹل جاتا ھے مادہ اپنے بچوں کو اکٹھا کرنے کے لئے مخصوص آواز نکالتی ھے بچے بھاگ کر ماں کی طرف لپکتے ھے اور ماں اور بچوں کا مخصوص انداز میں آپس میں محبت کا اظہار ھوتا ھے - جو قابل دید ھوتا ھے جب ہم چولستان اور اسکے گرد و نواح کے علاقوں میں سروے کر رہے تھے تو ساجد بھائ ایک بزرگ کے بارے پتہ چلا کہ وہ شوگر کا علاج کرنے میں بہت تیر بہدف نسخہ رکھتے ہیں ۔۔۔تجسس کے مارے جب ہم وہاں پہنچے تو انہوں نے جو دوا دکھائ وہ صرف کرینہ کے پھولوں کا سفوف تھا ۔۔۔۔۔لیکن انہوں نے بتایا کہ یہ شوگر کے مریضوں کو ٹٹیری کے گوشت میں ڈال کے کھلانی ہے ۔۔۔۔اور بعد ازاں خود ہی فرمانے لگے کہ اصل میں تو ٹٹیری کا گوشت ہی علاج ہے یہ سفوف تو مریض کا اعتقاد بنانے کے لیئے ہے