2019 ,ستمبر 20
ٹک ٹاک کا مشہور پاکستانی سٹار نوجوان دانیال خان 120 کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے ہواؤں میں اڑا رہا تھا، وہ 20 سال کا تھا اور اس کے تین ہم عمر دوست بھی ساتھ تھے، جوانی میں خون گرم ہوتا ہے، ایک جوشیلا پن ہوتا ہے، ہنستے ہوئے اچانک اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں چاروں اللہ کے پاس چلے جاتے ہیں۔
یہ واقعہ چند دن پہلے پیش آیا، اس نوجوان کے 0.2 ملین فالوورز ٹک ٹاک پر تھے، انسٹاگرام پر تھے، لیکن جنازے میں وہ ہی خاندان کے بندے تھے۔
افسوس! قوم کے نوجوان اپنی زندگی کو ٹک ٹاک سمجھ بیٹھے ہیں، تبھی آئے روز حادثے ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔، کیا ہے اگر تفریح کو لمٹ میں رکھیں، زندگی کو ٹک ٹاک سمجھ کر داؤ پر مت لگائیں، کہ ایسا کیا، تو ویسا ہو گا، فالورز ہونگے، وغیرہ وغیرہ۔۔۔
فالورز ضرور ہونگے، مگر کندھا اپنوں نے ہی دینا ہے، آپکو قبر تک فالو کوئی نہیں کرے گا، کوئی آپکو تمغہ نہیں دے گا، یہاں تک کہ کوئی آپکو یاد بھی نہیں کرے گا، کہ کون فلاں....؟؟؟
زندگی رب العزت نے ہمیں امانت دی ہے، اس کو اننگ سمجھ کر جیئیں، ایسی اننگ جس کا اینڈ آپکو سپر سٹار بنا دے، نا کہ عبرت ناک۔
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے،
یہ عبرت کی جاہ ہے تماشا نہیں ہے۔
اللہ سے دُعا ہے تینوں بچّوں کے ماں باپ کو اللہ پاک صبر عطا فرمائیں اور تینوں دوستوں کی مغفرت فرما کر اُنکے درجات بلند فرماۓ
آمین ثم آمین