سایۂ خدائے ذوالجلال' کا پریمیئر شو

2016 ,دسمبر 16



لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی سینما گھر میں فلم  سایۂ خدائے ذوالجلال کا پریمیئر شو پیش کیا گیا۔ سایۂ خدائے ذوالجلال کی کہانی ایسے عناصر کے گرد گھومتی ہے جو دولت کی چمک دمک ميں ملک دشمن سرگرمیوں کا حصہ بن جاتے ہیں۔فلم میں 1965ء کی جنگ کے یادگار واقعات اور وطن کی محبت سے سرشار پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ محفل میں فلم کی کاسٹ اور شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کر کے فلم کی سپورٹ میں اپنا کردار ادا کیا۔فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، فردوس جمال، معمر رانا، شفقت چیمہ، اسد ملک، نور، افضل خان اور نیئر اعجاز جیسے بڑے اور باصلاحیت فنکار شامل ہیں۔ایکشن ڈرامے پر مبنی یہ فلم دو ہزار سولہ کی آخری فلم ہو گی۔ 

متعلقہ خبریں